اہم خبریں

حکومت نے پیٹرول ایک روپے سستا،ڈیزل3 روپے مہنگا کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 28 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386.83 فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں

متعلقہ خبریں