اہم خبریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی گوانتانامو بے جیل میں نہیں ہیں ، سینیٹر ولید اقبال

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ڈاکٹر عافیہ صدیقی گوانتانامو بے جیل میں نہیں ہیں ،ان پر باقاعدہ مقدمہ چلا ہے، اور انہیں جرم کی سزا دی جا رہی ہے ،اس کیس کا طریقہ کار بالکل مختلف ہے، پاکستانی اور امریکی حکومت میں اگر کوئی معاہدہ ہو جائے اس پر غور کیا جا سکتا ہے ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیر مین سینیٹر ولید اقبال نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کچھ امریکی قیدیوں کو پاکستان سے رہا کیا جائے اور اس کے بدلے امریکی جیلوں سے پاکستانیوں کو رہا کیا جائے،ہم نے وزرات خارجہ کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ 15 سے 20 سال تک پاکستانی امریکی جیلوں میں کیوں قید ہیں ،اگر کمیٹی میں یہ معاملہ نا اٹھایا گیا ہوتا تو نا جانے کتنے اور سال یہ لوگ امریکی جیلوں میں رہتے،ہم نے وزرات خارجہ کو اس معاملے پر کمیٹی میں بھی طلب کر رکھا ہے ،بہت سے طریقوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔مجموعی طور پر جو لوگ دنیا بھر کے جیلوں میں قید ہیں حکومت پاکستان انکی کیا مدد کر رہی ہے ان لوگوں نے جتنا عرصہ بے گناہ جیلوں میں گزرا اس پر انہیں معاوضہ ملے اس پر کیا کاروائی ہو سکتی یے؟

متعلقہ خبریں