اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجم ثاقب آج بھی پیش نہ ہوئے ،آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان برہم تفصیلات کے مطابق سابق آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور ان کے دو ساتھیوں کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ تینوں مطلوب افراد اگر اگلی پیشی پر بھی نہ پیش ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔کمیٹی رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں نجم ثاقب کے سمن معطل کیا تھا۔















