اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیررانا ثناء نے کہا کہ فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا، ٹھیکوں میں 10 فیصد کا کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کرواکے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاز کے ذریعے مونس الہٰی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کردیے، اس لیے ان کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔















