اہم خبریں

ماہرین نے گوادر میں مردہ بلیو وہیل کا جائزہ لیا

گوادر(نیوزڈیسک)پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم گوادر پہنچی، جہاں اس نے جیوانی کے ساحل پر موجود مردہ بلیو وہیل کا جائزہ لیا۔ٹیم نے بلیو وہیل کے ڈھانچے کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا، یہ ٹیم بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بنائے گی۔جیوانی کے قریب بندری کے مقام پر ایک ہفتہ قبل مردہ وہیل نمودار ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں