اہم خبریں

عمران نیازی اپنے مجرمانہ کردار سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ٹویٹ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی انسانی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے مجرمانہ کردار سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے بارے میں تضحیک آمیز مہم سے متعلق کوئی مغالطہ نہیں ہونا چاہئے، ایک مرتبہ پھر وہ انسانی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر 9 مئی کے واقعات میں اپنے مجرمانہ کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے ان کے ہتھکنڈوں پر کوئی حیرانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرے، جو لوگوں کو جلاو¿ گھیراو¿ اور تشدد کی ترغیب دے کر عسکری تنصیبات، ریاستی علامتوں اور شہدائ کی یادگاروں پر حملے کرائے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی تنظیم کے سربراہ ہیں جو لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ایک منظم ”ڈس انفارمیشن نیٹ ورک“ چلاتی ہے، عمران نیازی کی پہچان نفرت ،تقسیم اور جھوٹ کے سواءکچھ بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں