اہم خبریں

شاہ محمود قریشی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وکیل شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ وہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے. پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہر بانو قریشی اور ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی. وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کارکنوں کے نام اپنے واضح پیغام میں کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا چاہے حالات جوبھی ہوں. مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی تفصیلات کے مطابقملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنے وکیل بیرسٹر تیمور ملک سے قانونی امور پر بھی اہم مشاورت کی. اس کے علاوہ ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو قریشی نے کہا کہ وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے والد سے ملنے آئی تھیں اور انہیں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر عوام کو اپنا پیغام دینے کو کہا تھا کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اس کے ساتھ وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی غیر قانونی نظربندی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں آج (جمعہ) کو اہم سماعت ہوگی۔

متعلقہ خبریں