اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد کی ملاقات،اس ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، مشیر وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، چیئر مین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی ،وزیرِ اعظم نے پاکستان میں سگریٹ اور تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے. وزیرِ اعظم کی 15 جولائی تک سگریٹ کے تمام کارخانوں میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔















