اسلام آباد ( اے بیئ این نیوز )جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے سربراہ پاک فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ کا معزز مہمان سے اپنے عملی پالیسی فیصلوں کا تزکرہ، کیا گیا، پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حصول اور انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کے ساتھ ساتھ آپریشنل و تربیتی شعبوں میں بہتر بنا کر جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، پاکستان اور ازبکستان کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط دونوں ممالک کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہیں،دونوں معززین کا فضائی افواج کے درمیان تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہپاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابقازبکستان کے سفیر کی پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیر معمولی پیشرفت کی تعریفکیازبکستان کے سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،ایبک عارف عثمانوف کی جانب سے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی، معزز مہمان کا تربیتی شعبے سمیت نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہوا بازی کی صنعت میں باہمی اشتراک کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہارکیاسربراہ پاک فضائیہ اور ازبکستان کے سفیر کی ملاقات دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی اور پر امن و مستحکم خطے کے لیے کام کرنے کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔















