اہم خبریں

قومی اسمبلی میں رؤیت ہلال بل 2022کا منظور ہونا خوش آئند اقدام ہے ،سید محمد عبدالخبیر آزاد

لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں رؤیت ہلال بل 2022کا منظور ہونا خوش آئند اقدام ہے،ہم حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور پاکستان کو قومی اسمبلی میں رویت ہلال بل پاس کرانے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رؤیت ہلال بل پر عرصہ 2سال سے کام جاری تھا جو کہ الحمداللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج مکمل ہوگیا ہے،مولانا آزاد نے کہا کہ پورے پاکستان کے علماء کرام کی مشاور ت سے رؤیت ہلال ایس او پیز پر بھی کام جاری ہے اور اتفاق رائے سے اس کو بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا،مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے تحت جلد ضلعی کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے گا، انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں رؤیت ہلال بل کے پاس ہونے سے ملک پاکستان میں وحدت پید ا ہوگی،ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وزارت مذہبی امور پاکستان اور مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطا کی،اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کواتحاد و وحدت عطاء فرمائے اور پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے،آمین۔

متعلقہ خبریں