لاہور ( اے بی این نیوز )پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ،تاریخی عمارت میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت،،،بابائے قوم کے گھر کو جلانے والے شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ،،،دوسری طرف پشاور کی مسیحی کمیونٹی کے سکولوں کے بچوں نے بھی ریڈیو پاکستان کی عمارت کادورہ کیا ،،بچوں کو عمارت کے جلے ہوئے حصوں کا معائنہ کرایاگیا،اساتذہ نے کہا قومی اثاثوں کی تباہی پر ہمارا سر شرم سے جھک گیا،،،مسیحی طلبا کی پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔















