اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگی ، بر وقت فیصلوں پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو مبارک باد دیتا ہوں۔آج انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک اوپن مارکیٹ سے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے اس وجہ سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا ، اسحاق ڈار کے فیصلے سے حاجیوں اور بیرونی ممالک جان والوں کو بہت فائدہ ہو گا، یہ لوگ پہلے ڈالر 315 روپے کا لے رہے تھےجو اب 285 روپے کا ملے گا ۔















