جہانگیر ترین نے اپنی نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا جہانگیر ترین نے گزشتہ دو روز کے دوران 20 کے قریب اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،
جہانگیر ترین سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مختلف سیاسی شخصیات کا بھی رابطہ ، جہانگیر ترین سے خیبر پختونخواہ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جی جی جمال نے ملاقات کی جہانگیر ترین سے سابق رکن صوبائی اسمبلی مانسہرہ زر گل خان نے بھی ملاقات کیا، ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جہانگیر ترین نے اپنی نئی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا ،جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہو ئی،ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے، جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم ترین رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،جہانگیر ترین کی جانب سے جلد نئی پارٹی کے اعلان کے لئے پریس کانفرنس متوقع ہے۔