اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

مظفر آباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے ساتھ ہی انتخابی نتائج کو سرکاری حیثیت حاصل ہو گئی۔

دوسری جانب انتخابات میں ووٹنگ کے تناسب کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ انتخابات میں مجموعی پولنگ کی شرح تقریباً 25 فیصد رہی، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹنگ کی شرح 50 فیصد سے زائدرہی۔

پولنگ کے تناسب سے متعلق دونوں بڑی جماعتوں کے متضاد دعوؤں کے باعث سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے حتمی اور سرکاری پولنگ شرح جاری کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا عمل مزید آگے بڑھ گیا ہے، جبکہ کامیاب امیدوار آئندہ مرحلے میں حلف اٹھائیں گے اور حکومت سازی کی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

متعلقہ خبریں