اسلام آباد(اے بی این نیوز )این ڈی ایم اے کی وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کے ممکنہ اثرات کے بارے میں وارننگ جاری ،بارشوں کیوجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور ژالہ باری کا امکان ہے،ژالہ باری کیوجہ سے فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں۔















