اہم خبریں

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تاحال برقرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں اقتصادی جائزہ مکمل ہونا لازم ہےآئی ایم ایف کیساتھ پروگرام مکمل نہ ہوا تو پاکستان آگلے مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں ڈیفالٹ کر جائیگا،حکومت کا بجٹ کیلئے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورتحال میں مکمل کرنے کی تیاریاں ہیںنواں اقتصادی جائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی ہو گی
وزارت خزانہ حکام بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزہ کیلئے وقت نہیں ہو گا،دسویں اور گیارہویں اقتصادی سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدہ کی معیاد 30 جون ہے ،موجودہ قرض پروگرام کی معیاد بڑھانے پر آئی ایم ایف سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں