راولپنڈی (اے بی این نیوز )محکمہ واسا نے جڑواں شہروں میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے اربوں روپے کی 33 ترقیاتی سکیموں کا منصوبہ تیار کرلیامنصوبے کے مطابق راولپنڈی کی مختلف یونین کونسلوں کے علاوہ دریائے سندھ سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،منصوبوں میں 13 سابقہ جبکہ 22 نئی سکیمیں شامل،منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 51 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت طے ہو ئی ہے،محکمہ واسا نے ترقیاتی سکیموں کی حتمی منظوری کیلئے سمری پنجاب حکومت کو بھیجوا دی سمری کے مطابق دریائے سندھ سے پانی کی ترسیل کے پہلے مرحلے پر 22978 ملین خرچ ہوں گے،
منصوبے کا پہلا مرحہ 2028 میں مکمل کیا جائے گادوچھہ ڈیم کی لینڈ ایگوزیشن پر 12 سو ملین سمری میں شامل ہیں ،شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی واٹر سکیمیں اور سپلائی کیلئے بھی منظوری مانگ لی گئی















