راولپنڈی( اے بی این نیوز ) روٹی پکانے میں تاخیر پر بھابھی کو تشدد اور فائرنگ سے قتل کرنے والے دیور کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا، عدالت نے حکم دیا ملزم دیور کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا رکھا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہوجائے،ملزم راجہ زیشان مقتولہ کا سگا دیور ہے ملزم نے روٹی پکا کر دینے کہا جس میں تاخیر ہوئی ،ملزم نے پہلے تشدد کیا اور پھر گولی مار دی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد سہیل انجم نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا















