لاہور (اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کےصدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،آصف علی زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے ۔ قیام کے دوران مختلف سیاستدان پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے،آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا امکان ہے،،9مئی کے واقعات کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، آصف علی زرداری آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔















