اسلام آباد (اے بی این نیوز)190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کا معاملے کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی،سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا،عمران خان کی دیگر دو درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی،عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دن 2 بجے ہوگی،عمران خان کی دیگر دو درخواستوں پر بھی سماعت کل دن 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی،بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت میں ہوگی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے،عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں پیش ہوں گی،عمران خان، بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے،کمرہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔















