اسلام آباد ( اے بی این نیوز )علی محمد خان کو تیسری مرتبہ اور شہریار آفریدی کو دوسری مرتبہ عدالت سے رہائی کیساتھ ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس پر صدر مغربی پنجاب پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ علی محمد خان اور شہریار آفریدی وہ لوگ ہے جو پریس کانفرنس کرکےتحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہے، ان پر مزید غیر قانونی ظلم کیا جارہا ہے، نظام انصاف کسی ظالم کو سزا دینے کو تیار نہیں۔















