اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری سے موسم سہانا ہوگیا۔ کوٹری میں بارش اور ژالہ باری سے دیوار گرگئی جس سے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔سندھ کے مختلف شہروں میں بادل برسے کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں تیز برسات سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بدین، گولارچی اور سانگھڑ میں بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔
کوٹری میں بارش اور ژالہ باری سے دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت 6 سالہ عاصمہ، 8 سالہ فرحانہ اور 10 سالہ یوسف کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث متعدد تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک درخت کار پر گرگیا۔حیدرآباد اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ ٹنڈوالہ یار میں بارش کے بعد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔















