اہم خبریں

پیٹرول کی قیمتیں روسی تیل آنے سے بھی کم نہیں ہوں گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )توقع ہے کہ روسی خام تیل کی پہلی کھیپ جون 2023 کے پہلے ہفتے میں پاکستانی بندرگاہ تک پہنچ جائے گی، لیکن وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے یہ واضح کردیا ہے کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ روسی خام تیل کا جہاز ایک لاکھ ٹن مائع کارگو لے کر عمان کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے اور آئندہ چند روز میں کراچی بھی پہنچ جائے گا۔ یہ روسی تیل جون کے پہلے ہفتے میں پہنچے گا۔توقع ہے کہ خام تیل کا جہاز 50، 50 ہزار ٹن کے دو دوروں میں خام تیل کی نقل و حمل مکمل کرے گا، کیونکہ پاکستانی بندرگاہ میں 50,000 ٹن سے زیادہ مائع کارگو لے جانے والے بھاری جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔زوم پر پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا، روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ہی ملک میں قیمت کم ہوگی۔

متعلقہ خبریں