لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی کی تحقیقات کےلیے بنائی گئی مشترکہ ٹیم کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ عمران خان نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کےلیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے یہ فیصلہ اپنے وکلاء کی مشاورت کے بعد کیا ۔















