اہم خبریں

وزارت خزانہ نے ماہ اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزارت خزانہ نے ماہ اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 جولائی تا اپریل ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،
ترسیلات زر کا حجم 22 اعشاریہ 7 ارب ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 26 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تھی۔رواں مالی سال جولائی تا اپریل برآمدات میں 13 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی حجم 23اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہارپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اپریل درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی حجم 45 اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں 76۔ اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئیرپورٹ کے مطابق جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3اعشاریہ 3 ارب ڈالر ریکارڈ۔براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 23 اعشاریہ 2 فیصد کمی ہوئی۔براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ایک کروڑ ڈالر رہیں

متعلقہ خبریں