لاہور ( اے بی این نیوز )عمران خان نے چار مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرادیئے،چاروں مقدمات میں لا ہو ر ہا ئی کو رٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت دو جون تک منظورکررکھی ہے،،،،جناح ہاؤس حملہ کیس میں بھی جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے ، عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا۔















