اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری اور مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے درمیاں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی ۔فواد چوہدری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔















