اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بابائے قوم اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی،ریلی کا مقصد بابائے قوم اور افواجِ پاکستان کو بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کرنا تھا،اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ہم ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،شرکاء نے اپنی افواج سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہمارے سر کا تاج ہےشہداء ہمارا اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں،ریلی میں موجود طالبات نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔















