اسلام آباد (اے بی این نیوز )بارہ کہو فلائی اوور منصوبہ آزمائش بن گیا گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے مسافروں سمیت کاروباری حضرات اور مقامی شہری بھی پریشان،گردا دھول مٹی اور سے ٹریفک جام کشمیر مری ایبٹ آباد سے اسلام آباد سفر کرنے والے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے،بارہ کہو فلاٸی اوور منصوبہ اپنی مقررہ مدت تکمیل پوری ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو سکابارہ کہو فلائی اوور منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے 30 ستمبر 2022 کو کیا۔اور تعمیراتی کمپنی کو تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دیا آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل تو نہ ہوا لیکن انتظامیہ کی غفلت سے دو بار حادثوں کا شکار ہوادو مرتبہ حادثہ پیش آنے کے باوجود بغیر حفاظتی اقدامات کیے منصوبے پر کام جاری ہے۔















