اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں مون سون سیزن میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ صحت اسلام آباد نے پبلک نوٹس جاری کر دیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ عوام مچھروں سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر پر عمل کریں ، شہری اپنے گھروں اور اس کے آس پاس مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کریں ، سالڈ ویسٹ کو مکمل طور پر ٹھکانے لگایا جائے تا کہ مچھر اور دیگر حشرات پیدا نہ ہوں ۔















