اہم خبریں

مرزا شہزاد اکبر کے بھائی مرزا مراد اکبر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )مرزا شہزاد اکبر کے بھائی مرزا مراد اکبر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کے مجاز افسر اور ڈی آئی جی آپریشن کو بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی مرزا مراد اکبر کے بیٹے کی جانب سے وکیل قاسم ودود پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مرزا شہزاد اکبر کے بھائی کو اٹھایا گیا ،
ایف ٹین فور سے رات کے وقت اٹھایا گیا تھا ، پولیس ، رینجر ، اینٹی ٹیررسٹ اسکارڈ کی وردیوں میں ملبوس تھے ، ہم سے گھر میں پہلے شہزاد اکبر پھر مرزا مراد اکبر سے متعلق پوچھا پولیس ایف آئی اے اور نیب کہہ رہی ہے ہمیں کچھ معلوم نہیں ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو مرزا مراد اکبر کی بازیابی کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ خبریں