اہم خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس، ای او بی آئی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ای او بی آئی سے متعلق کیسز کا معاملہ زیر بحث آیاکمیٹی نے ای او بی آئی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیاسینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ کیسز کی لسٹ مکمل نہیں ہے، فائنل چالان بھی نہیں ہے، کتنی رقم ریکور ہوئی؟ ملزمان کتنے ہیں؟آپ نے تقریبا ساری چیزیں فراہم کردی ماسوائے بنیادی معلومات کے، چیئرمین کمیٹیہمیں اگلی میں ایک صفحے کی تفصیلات دیں، اگر کسی نے دو ارب کا غبن کیا ہے تو ایف آئی اے نے ریکوری کتنی کی ہے؟چیئرپرسن ای او بی آئی نے کہا کہ دس سالوں کی تفصیلات مانگی گئیں تھیں،تفصیلات میں دس سالوں کے بورڈ کے منٹس اور آڈٹ کی رپورٹس بھی شامل ہیں، سارا فراڈ 2011سے 2013 کے دوران ہوا ہے، سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ دس سال میں ان کیسز میں چالان نہیں آئے، بتائیں کتنے ارب کا حکومت کو نقصان ہوا ہے اور کتنا ریکور ہوا ہے،آپ کے ادارے اور ملازمین نے غبن کیا،چاہتے ہیں ریکوری بھی کی جائے اور ذمہ داروں کو سزا بھی ہو،ای او بی آئی کے خرچے کے تفصیلات دی جائیں، اجلاس میں امیگریشن ترمیمی بل 2023 کا بھی جائزہ کمیٹی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں