اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آپ کو پتہ ہے ووٹ صرف عمران خان کا ہے کوئی ہو یا نا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا ،صبح سے تیسری عدالت میں پیش ہو رہا ہوں ، ان سے پوچھا گیا کہآپ لاہور جا رہے ہیں عمران خان سے ملاقات کرینگے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی شاید ممکن ہے مل لوں ،سوال کیا گیا کہکیا ایک جیسا سکرپٹ لکھا گیا جو ایک جیسی بات کر رہے ہیں ، میرے حوالے سے آپ ایسی بات نہیں کر سکتے میری پریس کانفرنس مختلف تھی ،میں نے کراہ کشی ایسی کی ہے کہ صبح سے تیسری عدالت پیش ہو رہا ہوں ، بھٹو صاحب پر جب مشکل وقت آیاتھا تب باقی لیڈر کہاں گئے تھے ، پیپلز پارٹی میں کوئی نہیں بچا تھا ، مسلم لیگ ق نے جب 2002 میں حکومت بنائی تھی اس میں سارے مسلم لیگ ن والے تھے ،اسد عمر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ جتنی بار مرضی پوچھیں میں پارٹی میں ہی ہوں ، جلسوں اور ٹی وی پروگرام میں فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کس سیاستدان نے صحیح کیا یا غلط، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو سیاسی مخالف ہے اسے انتقام کا نشانہ بنانا چاہیے ،یہ نہیں ہوسکتا کہ چونکہ ہم نے جمہوریت مل کر چلانی ہے تو جو مرضی پیسہ کھائےاسے کچھ نہیں کہا جائے ،قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے جو قانون توڑتا ہے اسے سزا ہونی چاہیے۔















