اہم خبریں

نواز شریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بطور مسلم لیگ (ن )کے صدر بحالی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق درخواست میں عمران خان ،الیکشن کمیشن، شیخ رشید،سراج الحق ،وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل کیا گیا تو عمران خان، شیخ رشید،سراج الحق نے نواز شریف کو سربراہی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی جس پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دیا ،عمران خان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی سربراہی سے الگ ہو جانا چاہیے۔درخواست گزار نے عدالت سے عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کاروائی کرنے کی استدعا کردی ۔

متعلقہ خبریں