اہم خبریں

کراچی ،سال نو کاجشن ،ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 22 افراد زخمی ،2 پولیس اہلکار سمیت 19 ملزمان گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں سال نو کاجشن ،ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 22 افراد زخمی ،2 پولیس اہلکار سمیت 19 ملزمان گرفتار کرلیے گیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال نو کےجشن ،ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہوائی فائرنگ کے الزام میں 2 پولیس اہلکار سمیت 19 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا ،ہوائی فائرنگ کے واقعات نارتھ کراچی، لانڈھی، صدر، گلبرگ، قصبہ کالونی، فائیو اسٹار سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔کراچی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں اب تک 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں