مری(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر نو مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ارباب جہانداد کو مری سے گرفتار کرلیا، وہ پشاور سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔پولیس کو ارباب جہانداد خان موٹروے بند کرنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں مطلوب تھے ، ان کے خلاف پشاور کے تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج ہے۔















