اہم خبریں

مختصر عرصے میں پنجاب وزارت صحت نے اہم اقدامات اٹھائے،وزیر صحت پنجاب

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے نگران سیٹ اپ کے مختصر عرصے میں پنجاب وزارت صحت نے اہم اقدامات اٹھائے، 45 جیلوں میں ہزاروں قیدیوں کے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروا کر علاج معالجہ شروع کیا اور پنجاب پولیس کے 17 ہزار نوجوانوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں نجی ہوٹل میں ہونے والی ایمونائزیشن میڈیا اوریٹینشن ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،، ان کے ہمراہ محکمہ صحت کے اعلی افسران کے علاوہ ورلڈ ہیکتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے نمائندگان بھی موجود تھے،، صوبائی وزیر نے کہا صوبہ بھر کی 45 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی سپروائزر کے گریڈ میں اضافہ کیا اور اب اگلے مرحلے میں نرسز اور ڈاکٹرز کے گریڈ بڑھائیں جائیں گے،، لیباٹری ٹیکنیشن کو ترقیاں بھی دی جائیں گی جبکہ صوبہ بھر میں 1 لاکھ 45 ہزار نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں جس کیلئے سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ پر بھرتیاں اور تبادلے کیے جا رہے ہیں ،، ڈاکٹر جمال ناصر بولے محکمہ ہیلتھ پنجاب نے عالمی اداروں کے تعاون سے پولیو اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھائے،، اگر عالمی اداروں نے تعاون نہ کیا ہوتا تو ان موذی بیماریوں کے خلاف کام مشکل تھا، انہوں نے بتایا دیہاتی علاقوں میں 4 سو ایمبولنس اور الٹراساونڈ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں اور علاج معالجہ کو بہتر بنانے کیلئے ہسپتالوں میں جدید کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے،، ورکشاپ میں میڈیا نمائندوں کو بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں