اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر کی جانب سے پیش کردہ بجٹ تجاویز پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںوزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،معاونین خصوصی طارق باجوہ،طارق پاشا،چیئرمین آر ایف بی آر اور دیگر سنیئر افسران کی شرکت کی،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے وفاقی بجٹ 2023-24 کے لیے بجٹ تجاویز پر تفصیلی پریزنٹیشن دی وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے کاروبار اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے آمدہ بجٹ معیشت کے تمام شعبوں کے لیے معاشی خوشحالی لائے،
کوشش کریں گے مختلف شعبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیمِ کو یقینی بنائیں۔















