اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیدوف بختیاروف کو ازبکستان کا قائمقام وزیر خارجہ تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیدوف بختیاروف کو ازبکستان کے قائمقام وزیر خارجہ کیعہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے سمرقند کے دورے کے دوران ان کی گرمجوشی سے مہمان نوازی کو یاد کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں