اہم خبریں

حکومت کی جانب سےبلدیاتی انتخابات کا حکم چیلنج کرنے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل تیار کر لی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل تیار کر لی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون کا کہنا تھا،میری معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن کا زیادہ تر عملہ بھی چھٹیوں پر ہے، سردی میں ساری رات بھی کوشش کریں تو صبح الیکشن کرانا مشکل ہے، اگر کل الیکشن نہیں ہوتا تو اس آرڈر کی اہمیت ویسے ہی ختم ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ خبریں