اہم خبریں

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پرانتظامیہ کے پولنگ اسٹیشن عملے سے رابطے شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر شہر بھر کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہونے والے عملے سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف ڈی ای اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی،پولنگ سامان کب کیسے کون لے کر جائے گا اس پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے، انتظامیہ متحرک ہے کہ ٹرانسپورٹروں سے فوری طور پر کتنی اور کون سی گاڑیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ادھر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی اپنے دفتر میں موجود اوررابطوں میں مصروف ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی جی لاء اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم اس وقت ہائیکورٹ میں موجود ہے، رابطوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں