کراچی( نیوز ڈیسک)کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی پی ایس پی چئیرمین سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ، ماضی کو بھلا کر ساتھ سیاست کرنے کے امور زیر بحث آئے ۔اور مستقبل میں ساتھ چلنے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماوں میں ملاقاتخوشگوار ماحول میں ہوئی، آنے والے 8 سے 10 دنوں میں مزید ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں مستقبل میں ساتھ چلنے کے روٹس طے کئے جاسکتے ہیں ۔پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیک ڈور رابطے لانڈھی کے ضمنی الیکشن کے بعد سے شروع ہوگئے تھے لیکن ایم کیو ایم کے چند سینئر رہنما اس کے حق میں نہیں تھے تاہم اس کے بعد پی آئی بی اور شاہ فیصل کالونی میں بدترین شکست کے بعد دوبارہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے ذریعے فاروق ستار سے بھی رابط کیا گیا ہے اور ان کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر بات جاری ہے تاہم تینوں فریقین خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر رضامند ہونے کا امکان ہے جبکہ پارٹی کانام ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان پتنگ ہی رہے گا ۔ مصطفی کمال ، انیس قائم خانی ، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کو باقار طریقے سے واپس لایا جا سکتا ہیں ۔