اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں جام پور کو ضلع جبکہ داجل اور محمد پور کو تحصیلوں کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے، ہم نے 5 ماہ کے دوران فلاح عامہ کے لئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔ ایم پی اے صمصام بخاری نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کے لئے کوئی پائیدار کام نہیں کیا، پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں