اہم خبریں

مردم شماری ، کراچی کی آبادی ایک کروڑ 89 لاکھ سے متجاوز

کراچی (نیوزڈیسک )ملک بھر میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا آج آخری روز تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی کی آبادی 1 کروڑ 89 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ حیدر آباد کی آبادی 1 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں پر مشتمل ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق میر پورخاص ڈویژن کی آبادی 51 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 62 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سکھر ڈویژن کی آبادی 66 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں