راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی عمارتوں کے مالکان کو عمارتیں ریگولائز کرانے کیلئے14 روز کاالٹی میٹم دےدیا ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اقدام اٹھایا گیا، ترجمان آر ڈی اے کے مطابق سروے کے بعد آر ڈی اے نے غیر قانونی بلڈنگز کو شارٹ لسٹ کرلیا، قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈی جی آر ڈے کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا،آر ڈی اے غیر قانونی بلڈنگز کے مالکان کو پریشان نہیں کرنا چاہتا،بزنس فرینڈلی پالیسی کے تحت غیر قانونی عمارتوں قانونی دائرے میں لانے کیلئے 14 دن کا ٹائم دیا۔















