اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے توہین پارلیمنٹ بل کی منظوری دے دی،پارلیمنٹ کی توہین پردس لاکھ جرمانہ،چھ ماہ تک قیدہوگی،،،بل کی جلد قومی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی،، پانچ رکنی توہین کمیٹی تشکیل دی جائے گی،کمیٹی میں تین ممبران اسمبلی اور دو ممبران سینٹ شامل ہونگے،کمیٹی میں دونوں ایوانوں کے قائد ایوان ایک ایک اور قائد حزب اختلاف ایک ایک نمائندے کا انتخاب کریں گے، کمیٹی کسی کے نہ آنےیا احکامات نہ ماننے کا معاملہ قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھجوائے گی،کمیٹی دس لاکھ تک جرمانہ عائد کرنے اور چھ ماہ تک قید کی سزا کی سفارش کرسکے گی۔















