اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس صاحب، عوام کے اس سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں؟مریم نوازنے کہا کہ ہم ججوں اور قانون کا احترام کرتے ہیں، ہم یہاں پر احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج عمران خان کی سہولت کاری کرنے والوں کی بات ہوگی، سپریم کورٹ سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کو انجام تک پہنچانے کی ذمہ داری عدلیہ کی تھی، 60 ارب روپے کا مجرم عدالت میں پیش ہوتا ہے تواس کو کہا جاتا ہےآپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔















