اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کھانے کیلئے بریانی اور دیہاڑی میں ایک ہزار روپے،سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم دھرنے میں شریک مسلم لیگ ن کے کارکن نے دھرنا شرکاء کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کردیا، شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں جے یو آئی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے ورکرز بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی کے کھلاڑی پی ڈی ایم کے خرچے پر اسلام آباد گھومنے پہنچ گئے کہتے ہیں سب تماشا ہے مفت گاڑیاں ملی سوچا اسلام آباد ہی دیکھ لیں۔















