اہم خبریں

روٹی 20کی ہوگئی،سادہ نان 5،روغنی 10 روپے مہنگا،پراٹھابھی 50 کا ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر 10 روپے تک کا اضافہ کردیا۔روٹی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 18 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی گئی ہے۔نان کی قیمت میں 5 روپے جبکہ روغنی نان کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، روغنی نان اضافے کے بعد 50 روپے کا ہوگیا ہے۔ پراٹھا 10 روپے مہنگا کیا، جس کی قیمت 40 سے بڑھا کر 50 روپے کردی گئی ہے۔ یہ اضافہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںنان بائی ایسوسی ایشن نے کیا ایسو سی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں