عوام آج سپریم کورٹ کے سامنے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جمع ہوئی ہے،نثار کھوڑو

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )عوام آج سپریم کورٹ کے سامنے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جمع ہوئی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا یہ لوگ صرف اسلام آباد نہیں پورے پاکستان میں نظر آئیں گے، لوگ عدالت سے پوچھ رہے ہیں ایک شرپسند کا ساتھ کیوں دیا گیا، عدلیہ کسی کو لاڈلہ نہ بنائے،آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ہم آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں ، عمران کو صادق اور امین کہنے والے کیا خود صادق اور امین ہیں؟ امیر مقام نے کہا یہ لوگ ظلم اور ذیادتی کر رہے ہیں۔